راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ مورگاہ راجہ ارسلان کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، مورگاہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے،ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔