راولپنڈی (اردو ٹائمز) اڈیالہ جیل میں عمران خان کی 21 ماہ قید کے دوران کتنے روپے خرچ ہوئے؟

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی پر خطیر رقم خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 21 ماہ قید کے دوران 55 کروڑروپے کے اخراجات ہوئے، بانی پی ٹی آئی کے کم وبیش 630 یوم جیل میں قید کے دوران پراسیکیوشن کی مد میں 38 کروڑ، سیکیورٹی کی مد میں 8 کروڑ جبکہ کھانے سمیت دیگر انتظامات کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جاچکی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی بیرک کی سیکیورٹی پر 24 گھنٹوں کے لیے 26 اہلکار ڈیوٹی فرائض انجام دے رہے ہیں، تنخواہ کی مد میں ماہانہ 24 لاکھ روپے جبکہ 21 ماہ میں 6 کروڑروپے زائد کی ادائیگی کی جاچکی ہیں، اس کے علاوہ عمران خان کی بیرک کے اردگرد سیکیورٹی کے انتظامات پر 2 کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پر نیب، ایف آئی اے سمیت فوجداری مقدمات بھی زیرسماعت ہیں، جن پر نیب پراسیکیوٹرز پر 30 کروڑ روپے اور ایف آئی اے نے 5 کروڑروپے خرچ کیے ہیں جبکہ فوجداری مقدمات میں سیکیورٹی آفیشلز 10 کروڑ روپے خرچ کرچکے ہیں۔

سرکاری حکام کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کھانے پینے پر یومیہ خرچہ 20 ہزار روپے ہوتے ہیں، جو کم و پیش 21 ماہ کے 630 روز میں ایک کروڑ 26 لاکھ روپے بنتا ہے، عمران خان کے لیے جیل میں 2 بیرکس مخصوص ہیں، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں سے مانٹرینگ کی جاتی ہے جبکہ جیل میں ان کے معائنے کے لیے بھی 6 سے زائد ڈاکٹر مختص ہیں۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download