دبئی (اردو ٹائمز) بابر اعظم نے بھارت کیخلاف میچ میں بڑا اعزاز حاصل کر لیا

Share

دبئی (اردو ٹائمز):پاکستانی بیٹر بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں 1000 رنز مکمل کرنے والے تیسرے پاکستانی بیٹر بن گئے۔
دبئی میں بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے دوران بابر اعظم نے اپنی 24ویں اننگز میں بھارتی بولر ہرشیت رانا کی گیند پر کور باؤنڈری پر شاندار ڈرائیو کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا۔
اس سے قبل آئی سی سی ایونٹس میں ایک ہزار رنز کا ریکارڈ پاکستان کے سابق کھلاڑی سعید انور اور جاوید میانداد کے پاس تھا۔
خیال رہے چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے بڑے میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے ۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 41 رنز پر گر گئی، بابر اعظم 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بن گئے۔ جبکہ امام الحق 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ نیوزی لینڈ کیخلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میں بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ یہ سنگ میل 123 ویں اننگ میں حاصل کر کے ہاشم آملہ کے ہم پلہ بن چکے ہیں جب کہ تیز ترین پانچ ہزار رنز 97 اننگز میں مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download