تہران (اردو ٹائمز) اسرائیلی حملوں کو کامیابی سے ناکام بنادیا، فوجی تنصیبات کو محدود نقصان پہنچا، ایرانی ایئرفورس

Share

تہران:ایران نے اپنے فضائی دفاع کے ذریعے اسرائیلی حملوں کو کامیابی سے ناکام بنادیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی ایئرفورس کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کیا۔
ایران کی فضائی دفاعی فورس نے تہران، خوزستان اور ایلام صوبوں میں فضائی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جارحیت کو کامیابی سے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
ایرانی فورس نے بیان میں کہا کہ مجرم ناجائز صیہونی حکومت نے کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کی ہماری وارننگ کو نظرانداز کیا اور آج صبح تہران، خوزستان اور ایلام کے صوبوں میں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، تاہم ایرانی مربوط فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے اس جارحیت کا مقابلہ کیا، اگرچہ حملوں سے کچھ مقامات پر محدود نقصان پہنچا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلیوں نے قریبی فاصلے سے متعدد میزائل داغے، جو ایران نے میزائل دفاعی نظام کے زریعے مارگرائے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق مہر آباد اور امام خمینی بین الاقوامی ایئرپورٹس پر صورتحال معمول پر ہے، تہران صوبے کے ارد گرد کی فضائی حدود میں دشمن کے اہداف کو کامیابی سے مار گرایا۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق تہران کے مغرب میں پاسداران انقلاب کے فوجی مراکز پر کوئی میزائل حملہ کامیاب نہیں ہوا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download