بنوں (اردو ٹائمز) بنوں میں مسلح افراد کا چیک پوسٹ پر قبضہ، 7پولیس اہلکار اغوا کر لئے گئے
Urdu Times
Share
بنوں(آئی پی ایس )احمد زئی سب ڈویژن سے نامعلوم افراد نے 7 پولیس اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغوا کر لیا۔
نامعلوم افراد نے روچہ چیک پوسٹ پر قبضہ کر کے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا، واقعہ بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ احمد زئی سب ڈویژن میں پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور مغویوں کی تلاش جاری ہے۔