اسلام اباد (اردو ٹائمز) اسلام اباد سی ای او اٹو گیمز ملک حماد اعوان اور ملک ارسلان اعوان کی خصوصی دعوت پر ایکس منسٹر جنگلات کشمیر سردار جاوید ایوب اور سینیئر صحافی ملک عمران خان اعوان اور ہمراہ دوست اور عزیزوں نے شرکت کی اس موقع پر ایکس منسٹر جنگلات کشمیر سردار جاوید ایوب نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کشمیر کے الیکشن ٹوٹلی دھاندلی کا الیکشن تھا اتنی بڑی دھاندلی میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی جو اس دفعہ کی گئی ہاری سیٹوں کو جتوایا گیا اور کشمیر کی عوام کو میرٹ نہیں دیا گیا اور اصل میرٹ ہوا کی نظر کر دیا گیا اور باقی دوستوں نے بھی اس رائے کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہوا ہے اور اس موقع پر سی ای او ملک حماد اعوان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مہنگے پیٹرول کی وجہ سے گاڑیوں کے شرموں کا بزنس ختم ہونے کے برابر ہو گیا ہے اور اسی طرح بڑے کاروباری پریشان حال ہے اور یہی بات سینیئر صحافی ملک عمران اعوان نے بھی دہرائی کے غریب ادمی کا جینا محال ہو گیا ہے حکومت وقت کو چاہیے غریب ادمی کا سوچیں