اسلام اباد (اردو ٹائمز) تھانہ شالیمار کی حدود میں افغانی راہزن گینگ کے دو ارکان پولیس ٹیم پر فائرنگ کے دوران زخمی۔
تھانہ شالیمار پولیس ٹیم گرفتار ملزمان ملیار اور عادل کی انکشاف و نشاندہی پر مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے لے کر جارہی تھی۔
راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 04 ملزمان نے ساتھیوں کو چھڑانے کے غرض پولیس ٹیم پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی،
پولیس افسران بلٹ پروف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہے،
ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے گرفتار ملزمان ملیار اور عادل زخمی،
ملزمان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ـ
ملزمان سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون ،موٹر سائیکل برآمد
گرفتار زخمی افغانی ملزمان غیر ملکی شہریوں سے موبائل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے
ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری