اسلام آ باد (اردو ٹائمز) عمران خان کی حمایت کے بغیر دہشتگردی کیخلاف جنگ بے سود ثابت ہوگی، شبلی فراز

Share

اسلام آ باد (اردو ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق بریفنگ مقبول لیڈر عمران خان کی مشاورت کے بغیر نامکمل ہے۔
شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سب سے مقبول لیڈر ہے اور ان کی حمایت کا فائدہ ریاست کی دہشتگرد مخالف پالیسی کو ہوگا، جبکہ عمران خان کی حمایت کے بغیر کوئی بھی قومی پالیسی بے اثر اور صرف کاغذی ہوگی۔
شبلی فراز نے کہا کہ اسپیکر پی ٹی آئی وفد کی عمران خان سے مشاورت کے وعدے کویقینی بنائیں، عمران خان کی حمایت کے بغیر دہشتگردی کیخلاف جنگ بے سود ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو قوم کو کسی بھی نکتے پر متحد کرسکتے ہیں، اور نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کی بڑی وجہ بھی تحریک انصاف کی حمایت تھی۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مشاورت کے بغیر سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ سینیٹر شبلی فراز کا بیان ان لمحات میں سامنے آیا ہے جب 18 مارچ کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں عسکری قیادت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف نے بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download