اسلام آباد (اردو ٹائمز) یوم پاکستان کل بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، ملی نغمہ جاری

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) یوم پاکستان کل ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، 23 مارچ کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ جاری کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ملی نغمے کے بول میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان ہیں، ملی نغمے کو معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔رواں سال یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی۔

پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کرینگے، صدر مملکت آصف زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، یوم پاکستان پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے۔اس دن کی مناسبت سے وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں، تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے اور قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی ،خوشحالی کی دعاں سے ہوگا جبکہ تحریک پاکستان کے رہنماں اور تقسیم برصغیر کی جدوجہد کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اسلاف کی آخری آرام گاہوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔دہشت گردی کی حالیہ لہر کی وجہ سے یوم پاکستان کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download