اسلام آباد (اردو ٹائمز) ہائی پاور بورڈ ، مزید11 بیوروکریٹس کو22 گریڈ میں ترقی مل گئی ،کس کس کو ترقی ملی ؟

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) کابینہ سیکرٹریٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ (ایچ پی ایس بی) کا اجلاس آج نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف گروپس کے بی ایس-21 افسران کی بی ایس-22 میں ترقی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹریٹ گروپ، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، اکنامسٹ گروپ، انفارمیشن گروپ، پوسٹل گروپ، اور ریلوے (کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن) گروپ کے افسران کی ترقی کی سفارش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں سیکرٹریٹ گروپ سے عائشہ حمیرہ چوہدری، ظہور احمد، ڈاکٹر نواز احمد، حماد شمیمی، اور محمد اسلم غوری شامل ہیں۔
پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس میں شہزاد حسن اور سید محمد عمار نقوی، اکنامسٹ گروپ میں ڈاکٹر امتیاز احمد، انفارمیشن گروپ میں محترمہ امبرین جان، پوسٹل گروپ میں سمیع اللہ خان، اور ریلوے (کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن) گروپ میں سید مظہر علی شاہ کو ترقی دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ترقیاں افسران کی بہترین کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں دی گئی ہیں، جو ملکی انتظامی امور میں مزید بہتری کا باعث بنیں گی۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download