اسلام آباد (اردو ٹائمز) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے چار موٹر سائیکل چوری ہوگئے، ڈکیتی کے دو واقعات شہری لاکھوں مالیت کے قیمتی سامان اور رقم سے محروم ہو گئے، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی،تھانہ گولڑہ، تھانہ کھنہ اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے شہریوں کے چار موٹر سائیکل چوری ہو گئے، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ کھنہ پولیس کے علاقوں میں ڈکیتی کے دو واقعات رپورٹ ہوئے