اسلام آباد (اردو ٹائمز) ’کوئی رشوت لے تو بتائیں، شکایت فوری سنی جائے گی‘، سپریم کورٹ میں اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم، موبائل نمبر جاری

Share

(ملک عمران خان اعوان)

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ’کوئی رشوت لے تو بتائیں، شکایت فوری سنی جائے گی‘، سپریم کورٹ میں اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم، موبائل نمبر جاری

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے “اینٹی کرپشن ہاٹ لائن” قائم کردی۔

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق اقدام اعلیٰ عدلیہ میں احتساب اور عوام کو فوری انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بدعنوانی سے پاک ماحول کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عوام کے نام پیغام بھی جاری کیا اور کہاکہ نظام عدل اور بالخصوص سپریم کورٹ میں تیز ترین انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، گزشتہ پانچ ماہ میں دائر 7633 نئے کیسز کے مقابلے میں 11779 کیسز کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ نئے ججوں کے آنے کے بعد مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی، آپ کا مقدمہ سپریم کورٹ میں دائر ہے تو فیصلہ بہت جلد میرٹ کی بنیاد پر ہو جائے گا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ اگر کوئی سرکاری یا غیر سرکاری شخص رشوت طلب کرے تو فوراً مجھے اطلاع دیں، رشوت اور سفارش سے متعلق میں عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں اور یقین دلاتا ہوں نہ صرف آپ کا نام خفیہ رکھا جائے گا بلکہ شکایت کی فوری سنوائی ہو گی۔

سپریم کورٹ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن کا نمبر 03264442444 ہے جس پر 24 گھنٹے شکایت کی جاسکتی ہے

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download