اسلام آباد (اردو ٹائمز) کلائمیٹ فنڈنگ؛ آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد مذاکرات کیلیے اسلام آباد پہنچ گیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنڈنگ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اسلام آابد پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کلائمیٹ فنڈنگ کے حصول کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔

چار رکنی آئی ایم ایف تکنیکی وفد وفاق اور صوبائی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ اس دوران گرین بجٹنگ، کلائمیٹ سپینڈنگ پر ٹیگنگ، ٹریکنگ، اور رپورٹنگ پر بات چیت ہوگی۔

مذاکرات میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران ابتدائی مسودے پر بات ہو گی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے کاربن لیوی عائد کرنے کے بارے میں بھی تجاویز فراہم کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں آج سے 28 فروری تک تکنیکی سطح کے مذاکرات وفاق اور صوبوں کے ساتھ ہوں گے۔ اس دوران کاربن لیوی عائد کرنے، الیکٹریکل وہیکل اور سبسڈی پر بھی بات چیت ہو گی۔

آئی ایم ایف وفد آئندہ بجٹ میں گرین بجٹنگ کو وسیع کرنے کے لیے تجاویز بھی دے گا۔ آج مذاکرات میں صرف کلائمیٹ چینج کے لیے اقدامات ہی پر بات چیت ہوگی۔ پہلے روز کی اس بات چیت میں وفاق اور صوبوں کے کلائمیٹ چینج کے اقدامات پر بریفنگ ہوگی۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download