اسلام آباد (اردو ٹائمز) کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے 2چینی باشندوں کے زخمی ہونے کا معاملہ تنازع کے بعد پیش آیا، دفتر خارجہ

Share

اسلام آباد (آئی پی ایس )کراچی میں نجی ٹیکسٹائل کمپنی کے گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی باشندوں کے زخمی ہونے کے معاملے پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے اسے تنازع قرار دے دیا۔
شہر قائد کے علاقے ولیکا میں قائم نجی ٹیکسٹائل فیکٹری میں تعینات گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی شہریوں کے فائرنگ سے زخمی ہونے کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج صبح کراچی میں دو چینی شہری ایک فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوگئے، یہ واقعہ ایک نجی گارڈ کے ساتھ تنازع کے بعد پیش آیا۔
ترجمان کے مطابق زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کا علاج جاری ہے، ہم زخمیوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔دفتر خارجہ نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پاکستان اس واقعے میں ملوث شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ پاکستان اور چین قریبی شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں جو باہمی احترام اور مشترکہ تقدیر کے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت اور سلامتی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download