اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم نے شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم نے شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات، چیکنگ کے عمل اور مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ ہمہ وقت چوکس اور الرٹ رہتے ہوئے پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران مشکوک افراد اور گاڑیوں کی موثر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی صورت میں فوری اور موثر ردعمل کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔دریں اثنائ،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے ریڈ زون اور ناکہ زیرو پوائنٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات، چیکنگ کے عمل اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ مکمل الرٹ رہتے ہوئے مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی موثر چیکنگ کریں، سکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی سے گریز کریں اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور ذمہ دارانہ رویے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، موثر سکیورٹی اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی۔ افسران و جوان اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری، پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download