اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کا فرض شناس ہیڈ کانسٹیبل جواد خان کو خراجِ تحسین

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کا فرض شناس ہیڈ کانسٹیبل جواد خان کو خراجِ تحسین، ہیڈ کانسٹیبل جواد خان نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کی اور اغوا کاروں کے چنگل سے بچے کو بحفاظت بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ فصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے راولپنڈی سے اغوا کیے گئے بچے کو اغوا کاروں سے بحفاظت بچانے والے فرض شناس ہیڈ کانسٹیبل جواد خان کی بہادری، حاضر دماغی اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ہیڈ کانسٹیبل جواد خان نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کی اور اغوا کاروں کے چنگل سے بچے کو بحفاظت بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی فرض شناسی اور جرات کو پولیس افسران کی جانب سے بھی سراہا گیا۔سی ٹی او اسلام آباد کائنات اظہر خان نے ہیڈ کانسٹیبل جواد خان کو اپنے دفتر مدعو کیا، جہاں انہوں نے ان کی بہادری اور فرض شناسی پر انہیں 50 ہزار روپے نقد انعام دیا اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بہادری، فرض شناسی اور حاضر دماغی قابلِ فخر ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور فرض شناس و بہادر اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں جرات، حاضر دماغی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکار نہ صرف اپنے فرائض کی بہترین ادائیگی کی مثال قائم کرتے ہیں بلکہ پوری فورس کے لیے حوصلہ اور فخر کا باعث بنتے ہیں۔سی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہا کہ بہادری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ فورس میں جذبہ خدمت اور شہریوں کے تحفظ کے عزم کو مزید تقویت دی جا سکے