اسلام آباد: (پ ر: مورخہ 20 نومبر، 2025)(اردو ٹائمز): چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کے روز 78ویں ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی اے-ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشیٹیوز ڈویژن، وزارت داخلہ، فنانس ڈویژن کے سینئر افسران، سی ڈی اے بورڈ کے ممبران سمیت متعلقہ فارمیشنز اور پراجیکٹ کنسلٹنٹس کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق، سی ڈی اے-ڈی ڈبلیو پی کے 78 ویں اجلاس میں دارالحکومت اسلام آباد کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اسلام آباد کنونشن، ایکسپو اور ایگزیبیشن سینٹر (NICEEC) کی تعمیر کے منصوبہ کا 19.371 ارب روپے کا پی سی ون منظور کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ سینٹر کثیر المقاصد ہوگا جہاں قومی و بین الاقوامی کنونشنز، نمائشوں اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جاسکے گا۔ یہ سینٹر اسلام آباد کو تجارت، جدت اور ثقافتی تبادلے کے مرکز کے طور پر مضبوط کرے گا اور سال 2027 میں ہونے والے ایس سی او سمٹ کی میزبانی بھی اسی کنونشن سینٹر میں کی جائے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل کا دورانیہ 18 ماہ مقرر کیا گیا ہے۔
اجلاس میں شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بھی کئے جانے والے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔