اسلام آباد (اردو ٹائمز) چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ”منا“ گروہ کے پانچ ارکان گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ، نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ”منا“ گروہ کے پانچ ارکان گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ، نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس تھانہ پھلگراں پولیس ٹیم نے چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک ”منا“ گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ، نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے چوری اور اسلحہ کے زور پر راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کے خصوصی احکامات پر وفاقی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ساتھ ساتھ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔اسلام آباد پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ جرائم کے سدباب کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا چیز کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار “15- پر دیں