اسلام آباد (اردو ٹائمز) پی ٹی آئی مسلسل غیر ملکی مداخلت کو دعوت دے رہی ہے، شیری رحمان

Share

اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحما ن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مسلسل غیر ملکی مداخلت کو دعوت دے رہی ہے۔شیری رحمان نیامریکی کانگریس ارکان کے صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں پر ردعمل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مسلسل اپنے بانی چیئرمین کی رہائی کیلیے غیر ملکی مداخلت کو دعوت دے رہی ہے۔ امریکی ارکان کانگریس کا صدر بائیڈن کو خط حقیقی آزادی کے بیانیے کے تابوت میں ایک اور کیل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے داخلی معاملات میں واضح مداخلت ہے، دوسرے ملک کے سیاسی اور قانونی معاملات میں مداخلت بین الاقوامی اصولوں کیخلاف ہے۔ شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ خط پاکستان کے سیاسی نظام اور عدلیہ کی خودمختاری کو چیلنج کرتا ہے، خط خطرناک مثال بھی قائم کرتا ہے کہ کوئی ملک مداخلت کو جائز سمجھنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی امریکا میں پاکستان کے خلاف لابنگ کی کوششیں بھی قابل مذمت ہیں، یہ وہی سیاسی جماعت ہے جو ماضی میں امریکی مداخلت پر بیانیہ بناکر سیاست کرتی رہی ہے، تحریک انصاف کا اب خود ایسی مداخلت کا سہارا لینا دہرا معیار ہے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download