اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کے زونل ایس پیز کی کھلی کچہریاں، کرائم میٹنگز اور ناکہ جات کے دورے

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کے زونل ایس پیز کی کھلی کچہریاں، کرائم میٹنگز اور ناکہ جات کے دورے، شہریوں کے مسائل کے فوری حل، جرائم کی روک تھام اور موثر پولیسنگ کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی زون محمد خرم اشرف اور ایس پی انڈسٹریل ایریا زون ڈاکٹر ایاز حسین نے اپنے دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے گئے۔ دونوں زونل ایس پیز نے متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے اور میرٹ پر قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔دریں اثناءایس پی صدر زون کاظم نقوی کی زیرِ صدارت تھانہ رمنا کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں زیرِ تفتیش مقدمات، جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایس پی صدر زون نے افسران کو زیرِ تفتیش مقدمات کی بروقت تکمیل، میرٹ پر تفتیش اور جرائم کے موثر سدباب کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔اسی طرح ایس پی سواں زون حسنین وارث کی زیرِ صدارت بیٹ افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں سواں زون کے بیٹ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں علاقے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایس پی سواں زون نے بیٹ افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں کرنے، گشت کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔مزید برآں، ایس پی سی ٹی ڈی خالد محمود اعوان نے مختلف ناکہ جات کا دورہ کیا اور وہاں تعینات افسران و جوانوں کو ڈیوٹی، ذمہ داریوں اور فرائض کی بہتر انجام دہی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے شہریوں کے تحفظ، امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی تاکید کی۔اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download