اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان کا اسکواڈ جونئیر اور سینئرکا کمبی نیشن ہے,کپتان کرکٹ ٹیم ,صاحبزادہ فرحان

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کےکپتان صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہےکہ پاکستان کے اسکواڈ میں جونئیر اور سینئرکا کمبی نیشن ہے، سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی سے مجھے بطورکپتان مدد ملےگی،کپتانی کا پریشر ضرور ہوتا ہے۔ خواہش ہے ٹی ٹوئنٹی کے مائنڈ سیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹاپ آرڈر بیٹنگ کرے، پاکستان کا ٹاپ آرڈر جارحانہ انداز میں ہی بیٹنگ کرتاہے، پاکستان کا ٹاپ آرڈر دائیں اور بائیں ہاتھ پرمشتمل ہوگا۔

کپتانی کانٹوں کا بستر ثابت نہیں تاہم کھلاڑیوں کو مثبت پیغام دینےکے لیےکپتان کی انفرادی پرفارمنس ضروری ہےصاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ میرے لیے زیادہ مسئلہ نہیں کیونکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کپتانی کرچکا ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ میں چھوٹی اور بڑی ٹیمیں نہیں ہوتیں، چھوٹی ٹیموں کا بھی پریشر ہوتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ آسان نہیں ہوتی۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کےکپتان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کا کام اسکواڈ تشکیل دیناہے، میں کپتان ہوں مجھے زیادہ اسکواڈ کا معلوم نہیں ، مجھے 15 ممبران کا بہترین اسکواڈ دیا گیا ہے، پاکستان میں بیٹنگ کنڈیشنر ملیں گی، 2 اسپنرز 3 فاسٹ بولرز کے ساتھ کھیلیں گے، بابراعظم اور محمدرضوان دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں، دونوں کبھی بھی ٹی ٹوئنٹی میں آسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کریئرکےدوران کانٹوں پر چلنا مجھے آتا ہے، نہیں سوچ رہا کہ مجھے مستقبل میں کپتانی ملےگی یا نہیں، جب تک کپتانی ہے، پاکستان کو میچز جتوانا چاہتا ہوں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نو منتخب کپتان صاحبزادہ فرحان اور سینئر اسپورٹس جرنلسٹ اصغر علی مبارک کی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے یہ گفتگو اور تصاویر اس وقت کی ہیں جب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی جانب سے حال ہی میں صاحبزادہ فرحان کو قومی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی قیادت سونپی گئی ہے۔ ان کا پہلا بڑا امتحان 9 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی 3 میچوں کی ہوم سیریز ہے۔ گفتگو کے دوران نو منتخب کپتان کافی پرعزم نظر آئے اور انہوں نے نوجوانوں اور سینئر کھلاڑیوں کے کم بیک کے ساتھ سیریز جیتنے کی امید ظاہر کی ہے۔

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نو منتخب کپتان صاحبزادہ فرحان، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سینئر اسپورٹس جرنلسٹ اصغر علی مبارک کے ہمراہ۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download