اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریے کے تناظر میں دیکھنا چاہیے، وزیر اطلاعات

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریے کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی تصنیف کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریے کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔ پاکستان نے کبھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا۔ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا۔ پاک فوج نے ہمیشہ ملکی دفاع کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ بھارت کی موجودہ حکومت نے وہاں اقلیتوں کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے۔ بھارتی حکومت اب دنیا میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ کینیڈا اور دیگر ملکوں میں سکھوں کے قتل کے واقعات بھارتی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کامیاب سفارت کاری کے ذریعے دنیا میں اپنا نقطہ نظر موثر انداز میں پیش کیا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ ہماری افواج نے پاکستان کو ہی نہیں دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے جب کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور انصاف کی بات کی ہے۔ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download