اسلام آباد (اردو ٹائمز) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ڈرائیورز کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ڈرائیورز کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ۔ ٹریفک پولیس نے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے اہم اور مصروف ترین شاہراہوں اور چوراہوں پر خصوصی دستے تعینات کیے ہیں، جو ٹریفک قوانین پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہیں۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کالے شیشوں اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سنگین نوعیت کے حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے سڑکوں پر منظم اور محفوظ ٹریفک نظام کے قیام کے لیے شہریوں کا اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون انتہائی اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی سے نہ صرف آپ کی بلکہ دیگر شہریوں کی قیمتی جانیں بھی محفوظ رہ سکتی ہیں۔ شہری ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی ہرگز خلاف ورزی نہ کریں اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔سی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس قانون کی یکساں اور بلاامتیاز عملداری کے ذریعے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول فراہم کرنے اور وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے

 

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download