اسلام آباد (اردو ٹائمز) ٹریفک قوانین پر موثر عملدرآمد، ڈبل پارکنگ کے خلاف کریک ڈاون اور ہیلمٹ آگاہی مہم جاری

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ٹریفک قوانین پر موثر عملدرآمد، ڈبل پارکنگ کے خلاف کریک ڈاون اور ہیلمٹ آگاہی مہم جاری ٹریفک پولیس کی غیر قانونی و ڈبل پارکنگ کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ کے استعمال کے فروغ کے لیے خصوصی مہم بھی جاری ہے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے ویژن کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر موثر عملدرآمد اور شہریوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔ غیر قانونی و ڈبل پارکنگ کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ کے استعمال کے فروغ کے لیے خصوصی مہم بھی جاری ہے۔چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو موثر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ مقررہ پارکنگ ایریاز کا استعمال کریں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔چیف ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ ہیلمٹ کے استعمال کے لیے جاری خصوصی مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ کے استعمال میں 90 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ صرف ٹریفک قانون کی پابندی نہیں بلکہ موٹرسائیکل سوار کی زندگی کا محافظ ہے، اس لیے شہری سفر کے دوران معیاری ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کی سڑکوں کو مزید محفوظ اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

 

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download