اسلام آباد۔1فروری (اردو ٹائمز):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یورپ سے درآمد شدہ جدید مشینری اور معیاری آلات سے لیس پہلے جدید آن ایستھیٹک سکن کلینک کا افتتاح کردیا گیا۔ ماہر ڈرما ٹالوجسٹ ڈکٹر انزلہ اور تجربہ کار استھیٹک سپیشلسٹ و سابق رکن پنجاب اسمبلی مہناز سعید نے جدید کلینک کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے مستقبل قریب میں اسے جدید تربیتی مرکز میں ڈھالنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کو ایف الیون تھری میں اس شعبہ سے وابستہ ماہرین، سیاسی و سماجی شخصیات کی موجودگی میں اس جدید کلینک کا افتتاح کیا گیا جو ماہرین کو جلدی امراض کے ساتھ ساتھ جلد کی خوبصورتی اور نکھار میں اضافے کے لئے اپنی گراں قدر خدمات فراہم کرے گا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر محمد افضل بٹ اس تقریب کے مہمان اعزاز
تجربہ کار استھیٹک سپیشلسٹ و سابق رکن پنجاب اسمبلی محترمہ مہناز سعید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے نئے جدید کلینک کا مختصر تعارف کرایا اور کہا کہ صحتمند اور خوبصورت جلد قدرت کا ایک تحفہ ہے، خوبصورت دکھائی دینا صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مردوں کی بھی خواہش اور ضرورت ہوتی ہے جس کے لئے معیاری آلات ، مشینری اور تجربہ کار عملہ اہمیت رکھتا ہے۔
اس موقع پر ماہر ڈرما ٹالوجسٹ ڈکٹر انزلہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جلدی امراض کے علاج اورمعیاری سہولیات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ واضح رہے کہ مہناز سعید یورپ سے معیاری مشینری اور آلات پاکستان لائی ہیں اور انہوں نے یورپ کی طرز پر پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات کا آغاز کیا ہے۔