اسلام آباد (اردو ٹائمز) نیب کا بڑا اقدام، بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں نیلام کرنے کا اعلان

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پلی بارگیننگ کے تحت واجب الادا رقوم کی وصولی کے لیے بحریہ ٹاؤن کی غیر منقولہ جائیدادوں کی نیلامی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیب قوانین کے مطابق یہ نیلامی قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 33-E کے تحت کی جا رہی ہے۔
ترجمان نیب کے مطابق نیلامی 12 جون بروز جمعرات، صبح 11 بجے نیب ریجنل آفس، نزد لال مسجد اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔
نیلامی میں شامل جائیدادیں درج ذیل ہیں:
پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، کارپوریٹ آفس، بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
پلاٹ نمبر 7-D، کارپوریٹ آفس 2، پارک روڈ، فیز 2، راولپنڈی
روبیش مارکی اور لان، بحریہ گارڈن سٹی، گالف کورس کے قریب، اسلام آباد
ارینہ سینما، پلاٹ نمبر 984، بورڈ A، بحریہ ٹاؤن فیز 4، راولپنڈی
سفاری کلب، پلاٹ نمبر 27، سفاری ولاز ون، بحریہ ٹاؤن، راولپنڈی
نیب کا کہنا ہے کہ نیلامی میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد کے لیے نیلامی سے دو روز قبل نیب ریجنل دفتر اسلام آباد میں تفصیلی بریفنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download