اسلام آباد (اردو ٹائمز) ملازمت کے لئے ازبکستان جانے والے پاکستانیوں پر پابندی کا اعلان

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز): اُزبکستان میں ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے ازبکستان میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے عمل پر عارضی پابندی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

یہ فیصلہ وزارت خارجہ کی جانب سے موصول ہونے والی ان رپورٹس کے بعد کیا گیا جن میں کہا گیا تھا کہ ازبکستان میں مقیم پاکستانی کارکنوں کو تنخواہیں نہ ملنے اور کام کے لیے نامناسب حالات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے میں ملک بھر کے تمام پروٹیکٹوریٹ دفاتر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر ازبکستان کے لیے مزید کارکنوں کے ’پروٹیکٹر‘ روک دیں۔

خیال رہے کہ بیرون ملک ملازمت کے لیے حکومت پاسپورٹ پر ’پروٹیکٹر‘ لگا کر دیتی ہے جس کے بغیر پاکستانی بیرونِ ملک ملازمت کے لیے سفر نہیں کر سکتا، یہ ایک مہر یا اسٹکر ہوتا ہے جو اب بارکوڈ کے ساتھ لگایا جاتا ہے۔

ناروے جانے کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلیے اہم خبر آگئی

پروٹیکٹر کے حوالے سے حکومت کا یہ حکم پہلے سے دیے گئے اجازت ناموں اور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز یا براہ راست ملازمت کے خواہشمند افراد کی درخواستوں پر بھی لاگو ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اگر کسی ہنگامی صورت حال میں درخواست موصول ہو تو پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹس متعلقہ کیس پاکستانی سفارت خانے کو بھیج سکتے ہیں لیکن اس کے لیے تمام ضروری دستاویزات اور آجر کی مکمل تصدیق حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ سفارت خانہ کی اجازت کے بعد ہی متعلقہ درخواست پر پروٹیکٹر لگایا جائے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download