اسلام آباد (اردو ٹائمز) مختلف سیاسی و سماجی و کاروباری اور مذہبی شخصیات کی پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شمولیت. پارٹی میں شامل ہونے والوں میں اسد کمال. فیصل جمال یار محمد۔ محمد ہاشم۔ محمد ندیم۔ ابوبکر خان۔ قاضی ظہور احمد۔ بلاول سلطان قاری محمد اشرف۔ محمد زبیر رفیق۔ محمد ادریس۔ افتخار احمد۔ مولانا عبدالصبور فہیم کیانی۔ ناصر نثار۔ ولی اللہ اور احتشام اشرف شامل تھے۔ پارٹی میں شمولیت کی تقریب سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری ملک اعجاز حسین۔ ملک امجد علوی ۔امجد اسلام امجد اور راجہ ریاض سمیت مختلف شخصیات نے خطاب کیا اور پارٹی پالیسیوں کی تعریف کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ہماری سیاست فلاح کی سیاست ہے۔ ہم کریں گے ہوگا کہ نعرے نہیں بلکہ عمل کر کے سیاسی میدان میں آئے ہیں۔ ہمارے کام بولتے ہیں ہم وعدے نہیں عمل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم راولپنڈی اسلام آباد میں بالخصوص بلدیاتی سطح پر اپنے کونسلر صاحبان کو کھڑا کریں گے اور انہیں بااثر بنانے کے لیے پالیسی دیں گے۔