اسلام آباد (اردو ٹائمز) مارے گئے کارکنان کے ورثا پیچھے ہٹے تو پارٹی لائحہ عمل دے گی، شیخ وقاص اکرم

Share

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ احتجاج میں مارے گئے کارکنان کی لاشیں جب ان کے آبائی علاقے پہنچ رہی ہیں تو وہاں پر ان کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے دھمکایا اور تنگ کیا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ تمام تیاری مکمل ہوگئی ہے، حکومت اگر ورثا کو دھمکاتی ہے اور وہ مدعی بننے سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں تو پھر پارٹی اگلہ لائحہ عمل جاری کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوتا کہ وارث وہاں بیٹھے ہیں اور آپ پہلے ہی کھڑے ہوجائیں، اس سے قانونی پیچیدگیاں ہوتی ہیں۔
وقاص اکرم نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے لئے مسئلہ پیدا ہورہا، وہاں کے مارے گئے کارکنان کے لواحقین کے مطابق ان کو زبردستی دھمکایا جارہا ہے، بلوچستان میں ہمارے پاس کوئی میکینزم نہیں ہے۔
انہوں نے ڈی پی او اٹک غیاث گل کے 89 ٹرینڈ اور مسلح افراد کی گرفتاری کے دعوے کو بھی مسترد کیا اور کہا کہ سرکاری کارندوں کو حکومتی پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بننا چاہئے، آپ کی پنجاب میں سرکار ہے آپ برازیل کیا امریکا کی ٹئیر گیس رکھ کر دکھا دیں، ہم آپ کو کیا کہہ سکتے ہیں، پنجاب پولیس کے حوالے سے یہ چیزیں نئی نہیں ہیں یہ ہمیشہ سے اس طرح کے فیبریکیٹڈ اور جعلی کیسز بناتے رہے ہیں، ان کیلئے کوئی مشکل نہیں ہے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download