اسلام آباد (اردو ٹائمز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی — پرتگال ورک ویزا فراڈ میں شہری سے 7 لاکھ روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار۔
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے بیرون ملک ملازمت کے نام پر شہری سے فراڈ کرنے والے ملزم اصغر حسین کو گرفتار کر لیا۔
ملزم مبینہ طور پر شہری فہیم افضل سے پرتگال ورک ویزا پر بھجوانے کے نام پر 7 لاکھ روپے ہتھیانے میں ملوث ہے۔
ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 225/2026 درج ہے۔
ایف آئی اے ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کی تحویل میں لے لیا ہے۔ مقدمے میں ملوث مزید ملزمان کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائے گا۔
مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر شبانہ صدیقی کر رہی ہیں۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایات پر بیرون ملک ملازمت اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کے نام پر دھوکہ دہی سے بچانے اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا۔