اسلام آباد (اردو ٹائمز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایات پر اے ایچ ٹی سی اسلام آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد — شہریوں کی شکایات سنی گئیں، فوری ازالے کے احکامات جاری

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز): ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایچ ٹی سی اسلام آباد طارق خان نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں شہریوں اور درخواست گزاروں نے اپنے مسائل اور شکایات بیان کیں جنھیں بغور سنا گیا اور ہر شکایت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر طارق خان نے شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور زیر التوا انکوائریز و مقدمات کو بروقت میرٹ پر نمٹانے کی یقین دہانی کرائی۔ انھوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے معاملات میرٹ کی بنیاد پر جلد از جلد نمٹائے جائیں گے۔

شہریوں نے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون اور ڈپٹی ڈائریکٹر طارق خان کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ عوام نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے عوام میں ایف آئی اے کے حوالے سے اعتماد کو مزید تقویت ملتی ہے۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون عوامی مسائل کے حل، شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور مؤثر خدمت کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

#FIAIslamabadZone #FIA #AHTCIslamabad #KhuliKacheri