اسلام آباد (اردو ٹائمز) عمرہ ویزے پر سعودی عرب کو ٹرانزٹ کے طور پر استعمال کر کے یورپ جانے کی کوشش ناکام – مسافر آف لوڈ

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) عمرہ ویزے پر سعودی عرب کو ٹرانزٹ کے طور پر استعمال کر کے یورپ جانے کی کوشش ناکام – مسافر آف لوڈ

ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ کی کارروائی

اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ نے سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافر فلائٹ نمبر SV727 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا اور اس کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے۔

سفری دستاویزات اور موبائل فون کی تفصیلی جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر واٹس ایپ کے ذریعے ایک ایجنٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔ چیٹ ریکارڈ سے واضح ہوا کہ مسافر کا ارادہ عمرہ ویزے کی آڑ میں سعودی عرب کو ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر انسانی سمگلنگ نیٹ ورک سے منسلک ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں تھا جو اسے غیر قانونی راستے سے یورپ پہنچانے کا انتظام کر رہا تھا۔

مسافر کا موبائل فون فرانزک تجزیے کے لیے حاصل کر لیا گیا ہے تاکہ ملوث ایجنٹ اور اس کے نیٹ ورک کی مکمل نشاندہی کی جا سکے۔ ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download