اسلام آباد (اردو ٹائمز) عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں میں فیض حمید سرفہرست تھے: خواجہ آصف

Share

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سرفہرست تھے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی پارٹنر شپ 9 مئی کو بھی تھی اور بعد میں بھی چلتی رہی، شہادتوں سے سامنے آئے گا کہ کس طرح 2018 میں دھاندلی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں بہت سے سویلین کا ملٹری ٹرائل ہوا، عمران خان کے ملٹری ٹرائل بارے قانون فیصلہ کرے گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں 12 ہلاکتوں کی بات کرتے ہیں لیکن رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی بات نہیں کرتے، صوبائیت کا کارڈ کھیل رہے ہیں، یہ آخری کارڈ ہے، سول نافرمانی کی تحریک شروع بھی نہیں ہوگی، جس کے بچے پاکستان بیٹھے ہیں وہ پیسے کیوں نہیں بھیجے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پروگرام ’’ دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی ساری پلاننگ بانی پی ٹی آئی نے کی، فیض حمید نے سہولت کاری کی، فیض حمید نے عمران خان کیخلاف سارے شواہد دے دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کو بچانے کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال دی، فیض حمید کا صرف کوٹ مارشل ہی نہیں سزا بھی ہوگی۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download