اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے کا غیر قانونی مارکیز اور تجارتی مراکز کے خلاف سیلنگ اور مسماری آپریشن اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک رکھنے کی پالیسی کے تحت چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر کارروائیاں

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز): (پ ر: مورخہ 24 مارچ، 2025): سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ جنرل بلڈنگ اینڈ ہاؤسنگ کنٹرول نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سی ڈی اے کے تعاون سے پیر کے روز اسلام آباد کے زون-فور اور زون-فائیو میں غیر قانونی اور غیر منظور شدہ مارکیز اور تجارتی مراکز کے خلاف سیلنگ آپریشن کیا. یہ کارروائی بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2020 (2023 میں ترمیم شدہ) کے مطابق کی گئی تاکہ غیر مجاز تعمیرات اور قبضے کو روکا جاسکے اور بلڈنگ قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے.

آپریشن کے دوران ٹھنڈا پانی، لہتراڑ روڈ پر واقع بلیسنگز مارکی کو سربمہر سیل کردیا گیا. اسی طرح اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر تعمیر کی گئی لیانسا مارکی پر جاری تزئین و آرائش کا کام فوری طور پر روک دیا گیا. مزید برآں پنجاب کیش اینڈ کیری (نیول اینکرج ایکسس روڈ) پر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے بھی زیر تعمیر مارکی کو سربمہر کردیا گیا.

علاوہ ازیں کارروائیوں کے دوران زیر تعمیر وسنا پیلس مارکی، وائٹ ہاؤس مارکی (ریور گارڈنز) کو بھی سربمہر سیل کردیا گیا. اس طرح مجموعی طور پر 5 مارکیوں کے مالکان کو نوٹسسز جاری کرکے مارکیز کو سربمہر سیل کردیا گیا.

واضح رہے سی ڈی اے نے ان غیر قانونی مراکز کے مالکان کو پہلے ہی نوٹسز جاری کئے تھے، جن میں 15 دن کے نوٹس اور بعد ازاں 7 دن کے شوکاز نوٹس شامل تھے تاکہ وہ ضروری منظوری حاصل کریں اور بقایاجات ادا کریں. تاہم، عدم تعمیل کے باعث پیر کے روز سخت قانونی کارروائی کی گئی.

واضح رہے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ اسلام آباد میں منصوبہ بند شہری ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اپنی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے. اس ضمن میں غیر قانونی مراکز کے مالکان کو ایک بار پھر ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بلڈنگ ریگولیشنز کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جاسکے.

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download