سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ ادارے سے انتقام کی سیاست کو دفن کر کے پیارومحبت کو رواج دیا۔ چوہدری محمد یٰسین
ہمارے مخالفین اپنی روزی روٹی کے چکر میں ملازمین کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ اورنگزیب خان
سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سے زمری برداری اور جی الیون کے تمام ورکرزکلیم اللہ زمری کی قیادت میں امان اللہ اور پاشاگروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ)میں شامل۔
اسلام آباد سی بی اے کمیٹی سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام شمولیتی جلسہ سیکٹرG-6میں منعقدہوا جس میں کلیم اللہ زمری کی سربراہی میں شہبازمسیح،بشیر مسیح،جبران کھوکھر،سلیم خان زمری،فیصل مسیح،عمانوئیل مسیح،قیصرزمری،شہباززمری،تیمورشاہ،فضل الدین زمری،سرورزمری اور جی الیون کے تمام ورکرزنے امان اللہ اور پاشاگروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر نئے شامل ہونے والے ساتھیوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین انٹرنیشنل لیڈرہیں جنکی پہچان بین الاقوامی سطح پرہے اور ہم سی ڈی اے مزدور یونین کی ملازمین کے لیے خدمات اور انکی کارکردگی سے متاثرہو کر شمولیت کااعلان کرتے ہیں اور آنے والے ریفرنڈم میں سی ڈی اے مزدور یونین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے نئے شامل ہونے والے ملازمین کو خوش آمد ید کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ ملازمین کی بلاتفریق خدمت کی ہے اور ادارے سے انتقام کی سیاست کو دفن کرکے بھائی چارے اور پیار ومحبت کو رواج دیا ہے،ہم نے جہاں اپنے مسلم ملازمین کو مراعات دلوائیں وہاں اپنے مسیحی برادری کے ملازمین کے لیے بھی ان کے مذہبی تہواروں کو عیدبونس الاؤنس دلوایا اور اس کے ساتھ ساتھ