اسلام آباد (اردو ٹائمز) سینیٹ حال میں اسلحہ لیجانے کا کیس: بی این پی کے دو رہنما جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

Share

اسلام آباد: انسداددہشتگردی عدالت نے سینیٹ حال میں اسلحہ لے جانے کے کیس میں بی این پی مینگل کے 2 رہنماؤں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
اسلام آباد کی انسداددِہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سِپرا نے سینیٹ ہال میں اسلحہ لےجانے پربی این پی مینگل کے رہنماؤں اختر حسین اور شفیع محمد کے خلاف کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں انہیٰں دو روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی جانب سے اسلحہ برآمدگی کے لیے مزید ریمانڈ مانگنے پر عدالت نے سوال کیا کہ گزشتہ 2 روزہ ریمانڈ میں کیا کیا؟ کون سا اسلحہ برآمد کرانا ہے ؟ کسی نے بیان دیا؟
جج طاہرعباس سِپرا نے سوال کیا کہ سینیٹ ہاؤس کی سکیورٹی کاسربراہ کون ہے؟ سکیورٹی سے پوچھنا چاہیے کوئی کارروائی ہوئی؟ میں اور آپ تو ایسے سینیٹ نہیں جاسکتے، اگر مسلح لوگ اندر گئے تو اس کی ذمہ دار سینیٹ سکیورٹی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے مزید دو روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اختر حسین اور شفیع محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download