اسلام آباد (اردو ٹائمز) سنی اتحاد کونسل سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشوارے جمع کروانے کی مہلت

Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشوارے جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے 48 سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر طلبی پر سماعت کی۔
استحکام پاکستان پارٹی، پی ٹی آئی نظریاتی، ایم ڈبلیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر کئی جماعتیں الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئیں۔
سنی اتحاد کونسل، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، گرین ڈیموکریٹک پاکستان، پاک ڈیفنس مومنٹ، بی این پی مینگل، عام آدمی تحریک پاکستان اور دیگر سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئیں۔
ممبر سندھ نے الیکشن کمیشن حکام سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے خلاف کیا کارروائی کر سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن حکام نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کا انتخابی نشان واپس لے سکتا ہے۔
مختلف سیاسی جماعتوں نے سالانہ گوشوارے جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی جس پر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشوارے جمع کروانے کی استدعا منظور کر لی۔
بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیس کی مزید سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download