اسلام آباد (اردو ٹائمز) راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کے ایک وفد نے آج وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نزیر تارڑ سے ملاقات کی۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز): راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کے ایک وفد نے آج وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نزیر تارڑ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وکلاء کی فلاح و بہبود، قانونی نظام کی بہتری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وکلاء نے موجودہ حکومت کی جانب سے وکلاء کی بہتری اور قانون و انصاف کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات کو سراہا۔ وفد نے کہا کہ حکومت کی سنجیدہ کاوشوں کے باعث وکلاء کو درپیش مسائل کے حل اور پیشہ ورانہ ماحول میں بہتری ممکن ہو رہی ہے۔
ملاقات کے دوران جاری تعمیراتی اور توسیعی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی، جن کا مقصد قانونی اداروں کی سہولتوں کو بہتر بنانا اور وکلاء کو بہتر انفراسٹرکچر فراہم کرنا ہے۔ دونوں جانب سے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے وکلاء کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت وکلاء برادری کے مسائل کے حل، قانونی اصلاحات کے فروغ اور قانون کی بالادستی کے لیے بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ قریبی اور مسلسل رابطہ برقرار رکھے گی۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download