اسلام آباد (اردو ٹائمز) دس سال سے زائدالعمر بچوں کیلئے خصوصی ”ب فارم“ متعارف کرانے کا فیصلہ

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے 10 سال سے زائدالعمر بچوں کیلئے خصوصی ”ب فارم“ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، بچوں کے یہ نئے ”ب فارم“ خصوصی سیکیورٹی فیچرز کے حامل ہوں گے، بچوں کے انگلیوں کے نشانات اور تصویر کو ب فارم کا لازمی حصہ بنا دیا گیا ہے۔

خصوصی ’’ب فارم‘‘ کا اجراء مرحلہ وار 15 جنوری سے کیا جائے گا، یہ خصوصی ”ب فارم“ محکمہ پاسپورٹ کے اشتراک سے جاری کئے جائیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اس سے بچوں کی شناختی معلومات کے غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی اور چوں کے جعلی شناختی کارڈز اور غیر قانونی پاسپورٹ کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ نیا ب فارم انسانی سمگلنگ جیسے جرم کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق 10 سے 18 سال کے بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویریں لی جائیں گی، اس کیلئے بچوں کے ساتھ والدین میں سے کسی ایک یا قانونی سرپرست کا آنا لازم ہے، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور بچے کا یوسی سے جاری برتھ سرٹیفکیٹ لانا ہوگا، کم عمر بچوں کے نئے پاسپورٹ کی درخواست کیلئے نیا ”ب فارم“ لازمی ہو گا، اگلے مراحل میں مزید اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download