اسلام آباد (اردو ٹائمز) خواتین کیخلاف نازیبا سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق کیس: جرم کو سختی سے دیکھنا ہوگا، جج سپریم کورٹ

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں سوشل میڈیا پر خواتین کے خلاف نازیبا پوسٹیس لگانے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،سماعت جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

وکیل مدعی مقدمہ رضوان عباسی نے مؤقف اپنایا کہ ملزم طیب ڈار ایف آئی آر میں نامزد ہے، ملزم کے مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے کے شواہد بھی موجود ہیں۔

وکیل ملزم نے کہا کہ میرے بیٹے نے فیس بک پر ساری پوسٹیں لگائیں، بیٹا کچھ کرے تو باپ کے خلاف کیس نہیں بن سکتا، میرے نام کی سم بیٹا استعمال کرتا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اتنا خطرناک ہے تو پھر بچوں کو موبائل نہیں دینا چاہیے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ کیا ملزم کو کسی نے نہیں بتایا کہ اس کے نمبر سے کیا ہوتا رہا۔

وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے لگائی جانے والی پوسٹیں عدالت میں پڑھ بھی نہیں سکتا، جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ایسا جرم ہوگا تو سختی سے دیکھنا ہوگا، ایسے کسی کی عزتیں نہیں اچھالنی چاہیے۔

وکیل مدعی نے کہا کہ تحقیقات کے مطابق باپ بیٹے دونوں موبائل استعمال کرتے تھے، جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ دستاویزی شواہد سارے ملزم کے خلاف ہیں۔

وکیل مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزم کے حوالے سے مزید دستاویزات بھی لگانا چاہتے ہیں، عدالت نے دستاویزات جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت آئیندہ ہفتے کیلئے ملتوی کردی،

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download