اسلام آباد (اردو ٹائمز) خاندان کے ساتھ حج کرنے والوں کے لیے حکومت نے بڑی سہولت کا انتظام کرلیا

Share

اسلام آباد:خاندان کے ساتھ حج کرنے والوں کے لیے حکومت نے بڑی سہولت کا انتظام کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بمع خاندان حج کرنے والوں کو سہولت دینے کے لیے حکومت کی جانب سے اہم اقدام کیا گیا ہے، جس میں ایک ہی خاندان کے تمام افراد کو حجاز مقدس میں ایک جگہ رکھنے کی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق خاندان کے تمام افراد دوران حج ایک ہی مقام یا ہوٹل میں رہائش اختیار کر سکیں گے۔اسی طرح ریاض الجنۃ میں نوافل کی ادائیگی کے وقت بھی اہل خانہ ایک ساتھ ہوں گے۔
ایک خاندان سےو ابستہ تمام افراد کو الگ الگ رہائش گاہوں کی فراہمی اور مشکلات سے متعلق شکایات پر حکومت کی جانب سے اہم سہولت کے تحت بینک بھی ایک گھرانے سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کی درخواستیں اکٹھی وصول کریں گے۔ اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے بینکوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا ہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایک خاندان کے تمام افراد کو ایک ہی جگہ رہائش کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ ماضی میں الگ رہائش گاہ اور عبادات کے شیڈول کے باعث ایک ہی خاندان کے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے ڈائریکٹر حج کو ہدایت کی ہے کہ عازمین حج کو پہلے سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download