اسلام آباد (اردو ٹائمز) حکومت نے یو اے ای میں قید 4700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے

Share

اسلام آباد(اردو ٹائمز) (آئی پی ایس)حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کردیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292 پاکستانی مختلف جرائم کے الزامات میں قید ہیں۔
وفاقی حکومت نے جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں یو اے ای میں منشیات کے جرائم میں ملوث 2 ہزار 470 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کر دیے گئے۔ فراڈ، دھوکا دہی اور جنسی ہراسانی میں ملوث 100 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بھی بلاک کیے گئے ہیں، جب کہ چوری کے جرائم میں یو اے ای میں قید 704 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے گئے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق قتل اور راہزنی میں ملوث 216 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جاچکے ہیں، غیر قانونی طور پر یو اے ای میں رہائش پذیر 375 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کیے گئے ہیں۔
یو اے ای حکام کی جانب سے حکومت پاکستان کو جرائم کی تفصیلات فراہم کی گئی تھیں، جس پر وفاقی وزارت داخلہ نے قانون کے مطابق کارروائی کی۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download