اسلام آباد (اردو ٹائمز) حکومت سے مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آگئے

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سے مذاکرات کرنے والی اپنی کمیٹی کے لیے چارٹرآف ڈیمانڈ تیار کر لیا ہے جو حکومتی ٹیم کے سامنے رکھے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا ہے اور کمیٹی نے بانی چئیرمین کی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے مطالبات کی فہرست بنائی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے مختصر چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا ہے، جس میں پی ٹی آئی نے صرف دو مطالبات رکھے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے پہلا مطالبہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے۔مزید بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے دوسرا مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کل کے مذاکراتی اجلاس میں پی ٹی آئی کے تمام کمیٹی اراکین شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان 23 دسمبر کو قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی ثالثی میں ہوئے تھے اور دونوں فریقین کی جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ بعد ازاں پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان 2 جنوری کو مذاکرات کا دوسرا دور شیڈول کیا گیا تھا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download