اسلام آباد (اردو ٹائمز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک، وجہ سامنے آگئی

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز):حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کی وجہ سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کی جانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹیوں کے دو اجلاس ہو چکے ہیں تاہم گزشتہ روز حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ مذاکرات جہاں سے شروع ہوئے تھے وہاں سے ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھ سکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی کے رکن اسد قیصر کا کہنا تھا ہم نے دو اجلاسوں میں جو زبانی مطالبات پیش کیے وہ اب منٹس بن چکے ہیں انہیں ہی تحریری مطالبات سمجھا جائے، کاغذ دینا نہ دینا ایک رسمی کارروائی ہے۔
اب حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کا تحریری طور پر مطالبات نہ دینا ڈیڈ لاک کی وجہ بنا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کمیٹیوں میں ڈیڈ لاک کی وجہ سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے سے گریز کر رہے ہیں اور اسپیکر آفس سے ابھی تک مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے کسی فریق نے رابطہ نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کا فیصلہ کرے گی، چارٹر ماننے کی صورت میں تحریک انصاف کو حکومت سے تحریری معاہدہ بھی کرنا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download