اسلام آباد (اردو ٹائمز) جلد دورہ کروں گا، صدر مملکت آصف زرداری کا چینی ہم منصب کے خیرسگالی پیغام پر اظہار تشکر

Share

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی جانب سے خیر سگالی کے پیغام پر اظہار تشکر کیا ہے۔
چینی صدر نے اپنے 3 نومبر کے خط میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے زخمی ہونے پر تشویش اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا، چینی صدر نے اپنے خط میں پاک چین دوستی کی گہرائی کا اعادہ کیا اور آصف علی زرداری کو چین کا دورہ کرنے کی گرمجوشی سے دعوت بھی دی تھی۔
صدر مملکت نے چینی ہم منصب کے خیرسگالی کے پیغام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی قیادت اور عوام کی جانب سے صحتیابی کے پیغامات سے متاثر ہوا، مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا، دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور آہنی بندھن کو مزید تقویت ملے گی۔
دونوں رہنماوں نے پاکستان اور چین کے درمیان “آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کی اہمیت کو اجاگر کیا، چینی صدر نے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے عزم پر زور دیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت، قیادت اور پاک چین تعلقات آگے بڑھانے میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download