اسلام آباد (اردو ٹائمز) توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس؛ نیب سے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق رپورٹ طلب

Share

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس میں آئندہ سماعت پر نیب سے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور نوازشریف کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد نے سماعت کی۔
صدر مملکت آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے وکیل ارشد تبریز جبکہ نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح اور پلیڈر رانا عرفان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل قاضی مصباح نے سپریم کورٹ نیب ترامیم فیصلے کے بعد ریفرنس کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا۔
نواز شریف کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ 21 دسمبر 2022 میں توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس واپس نیب کو بھیجا گیا، سپریم کورٹ نے نیب ترامیم پر حالیہ فیصلہ دیا، سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد نیب ریفرنس کا دائرہ اختیار موجودہ عدالت میں نہیں بنتا۔
وکیل قاضی مصباح نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ریفرنس نیب کو واپس بھیجا جائے۔
احتساب عدالت نے وکیل صفائی کو دائرہ اختیار سے متعلق درخواست جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریفرنس پر سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download