اسلام آباد (اردو ٹائمز) تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، بیرسٹر گوہر

Share

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہر نے ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی اس وقت پشاور میں موجود ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ علی امین گنڈاپور صوبے کے وسائل استعمال نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ آج اپنے شہید کارکنوں کی تعزیت کے لیے ان کے گھر آیا ہوں، کبھی کوئی حکومت اپنے شہریوں پر گولی نہیں چلاتی۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کو خیبرپختونخوا گورنمنٹ معاوضہ اور ان کے بچوں کو نوکری دے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری جہدوجہد جمہوریت کی بحالی اور بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے ہے، پاکستان تحریک انصاف چاروں صوبوں کی پارٹی ہے، لوگ اپنے کاروبار لٹا کر اپنے گھر بار لٹا کر بھی بانی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تاحال ہمارے پانچ ہزار کارکن غائب ہیں، ہماری تحریک پر کسی صورت گولی نہیں چلنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کا لائحہ عمل بانی تحریک انصاف کے حکم سے طے کریں گے، بشری بی بی کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، بشری بی بی احتجاج میں عام کارکن کی طرح شامل ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے غائب کارکنوں کے لیے ضلعی سطح پر سیل قائم کئے ہیں، ضلعی سطح پر غائب کارکنوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download