(ملک عمران اعوان)
بینک ڈکیتی کیس میں اسلام آباد پولیس کی اہم کامیابی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی ریسکیو 15 آفس میں پریس کانفرنس۔
بینک ڈکیتی کیس میں ملوث ڈکیت ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ لوٹی گئی رقم، اسلحہ، ایمونیشن اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد۔
5 دن پولیس ٹیموں نے انتھک محنت کی بالخصوص سی آئی اے اور سی ٹی ڈی نے انسانی وسائل، سیف سٹی کیمروں، ڈیجیٹل سرویلنس اور ڈیٹا اینالائز کر کے ڈکیت کو گرفتار کیا۔ ملزم وارداتوں میں پہلے سرگودھا میں بھی چالان ہو چکا ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد