اسلام آباد (اردو ٹائمز) بھارت کا پہلگام فالز فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس) بھارت کا پہلگام فالز فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپنی پراکسیز کو سرگرم کر دیا۔

انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ “را” نے گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے، را نے بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیرقانونی افغانیوں کو ان شہروں میں دہشت گردی کی ہدایات دی ہیں۔

انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا ہے کہ را نے کارروائیوں کے لیے دہشت گردوں کو افغانستان سے بھی متعلقہ علاقوں میں بھجوا دیا، چند خود کش بمباروں کو متعلقہ علاقوں کی ریکی کروائی گئی، خودکش بمبار دہشت گردی کی کارروائی میں گاڑی یا موٹرسائیکل کا استعمال کر سکتے ہیں۔

انٹیلی جنس ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مذموم منصوبے ناکام بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔

انٹیلی جنس ذرائع نے مزید کہا ہے کہ بھارت کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واضح ثبوت پہلے ہی منظر عام پر آچکے ہیں، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروا کر پاکستان میں بے امنی پھیلانا چاہتا ہے، دہشت گردی کے منصوبے کے پیچھے پہلگام فالز فلیگ آپریشن میں بری طرح ناکامی ہے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download