اسلام آباد (اردو ٹائمز) افغانستان میں دہشتگردوں کو ملنے والی حمایت پر پاکستان کا اظہارِ تشویش

Share

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغان سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو ملنے والی حمایت پاکستان کے لیے باعثِ تشویش ہے، افغانستان سے متعلق خصوصی مندوب کی تقرری کی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں۔
انہوں نے کا کہا کہ دہشت گردی صرف افغانستان نہیں بلکہ پاکستان سمیت ہمسایوں کے لیے بھی خطرہ ہے، افغانستان کے ساتھ دہشت گرد گروہوں سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کردیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کو دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، امید ہے افغانستان بین الاقوامی سطح پر اپنے وعدے پورے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی معاملات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اسرائیلی سرگرمیوں پر رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں، بیلاروس کے صدر 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران بیلاروس کے صدر پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، دونوں ممالک تعاون بڑھانے سمیت اہم معاہدوں پر بات چیت کریں گے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اسپین کے پارلیمانی وفد نے پاکستان میں اہم ملاقاتیں کیں، دونوں ممالک نے درمیان تجارت سمیت تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے بھی رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا، برطانوی وزیر نے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت اہم ملاقاتیں کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک یورپی یونین مشترکہ کمیشن کا 14واں سیشن اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download